Sunday January 19, 2025

تحریک انصاف کے سینئر رہنما نے انتخاب میں شکست کا ذمہ دار گورنر سندھ، علی زیدی اور فیصل ووڈا کو قراردے دیا

کراچی: تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان نے ضمنی انتخاب میں شکست کا ذمہ دار گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیر علی زیدی اور فیصل ووڈا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں ووٹ عمران خان کی شخصیت پر پڑا تھا۔ اسلم خان کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی۔ مبینہ آڈیو میں اسلم خان نے کہاکہ سابقہ انتخابات میں ووٹ عمران خان کی شخصیت پر پڑا تھا۔
آئندہ الیکشن میں ووٹ کارکردگی کی بنیاد پر واٹ ڈالے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی قیادت نے ووٹرز کے مسائل کو نظر انداز کیا ۔اعلی قیادت نے منتخب نمائندوں کی بات نہیں سنی ۔ اسلم خان نے الزام عائد کیا کہ ضمنی انتخابات میں ہارنے کی سب سے بڑی وجہ من سپند افراد میں ٹکٹ کی بند بانٹ ہے ۔سندھ میں چند افراد فیصلے کرتے ہیں دیگر کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا ہے۔اس کے اثرات انے والے انتخابات پر اچھے مراتب نہیں ہونگے۔ اسلم خان نے الیکشن ہارنے کے ذمہ دار گورنر سندھ اور دو وفاقی وزراء کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل وفاقی وزیر علی زیدی اور فیصل ووڈا شکست کے ذمہ دار ہیں۔

FOLLOW US