کراچی(نیو زڈیسک) اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔اسٹیٹ بینک کا کہناہےکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عید پر عوام کے لیے نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔