Friday January 24, 2025

ایف آئی نے جہانگیر ترین کے خلاف درج کیسز کا دوبارہ جائزہ لینا شروع کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم نے جہانگیر ترین کے خلاف درج کیسز کا از سر نو جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی ابوبکر خدا بخش ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم کیس کے میرٹ، ڈی میرٹ اور تحقیقات کا معیار اور شواہد کا ازسرنو جائزہ لے گی ۔ٹیم شہباز شریف خاندان کے خلاف چینی اسکینڈل کیس میں درج ایف آئی آرکا بھی جائزہ لےگی۔ٹیم چینی اسکینڈل کیس میں درکار قانونی مشاورت کے لیے بیرسٹرعلی ظفر کی خدمات حاصل کرے گی ۔ذرائع نے بتایا ہےکہ ابھی واضح نہیں کہ باقی چینی سٹہ مافیا کےخلاف درج 8 ایف آئی آرز کا ازسرنو جائزہ لیا جائےگا یا نہیں۔

FOLLOW US