Friday January 24, 2025

وزیراعظم کا گورنر بلوچستان کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے نئے گورنر بلوچستان کیلئے ناموں پر مشاورت شروع کردی، وزیراعظم نے دورہ کوئٹہ میں گورنر بلوچستان کو استعفا دینے کے فیصلے سے آگاہ کیا، نئے گورنر کیلئے پی ٹی آئی کے ظہورآغا مضبوط امیدوار ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم نے نئے گورنر کی تعیناتی کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے۔ نجی ٹی وی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز کوئٹہ کا دورہ کیا تھا، اس دوران وزیراعظم موجودہ گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کو ایک پرچی کے ذریعے اپنے فیصلے سے آگاہ کیا کہ وہ استعفا دے دیں۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے نئے گورنر کی تعیناتی کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت شروع کردی ہے۔ نئے گورنر کیلئے تحریک انصاف کے ظہور آغا، ڈاکٹر فیض کاکڑ، سعید مندوخیل اور نصیب اللہ بازئی کے نام زیرغور ہیں۔ تحریک انصاف کے ظہور آغا نئے گورنر بلوچستان کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

FOLLOW US