Friday January 24, 2025

این اے 249 الیکشن، ن لیگ کے مفتاح اسماعیل واضح برتری حاصل کر کے پہلے نمبر پر پی ٹی آئی کا ساتواں نمبر، مریم نواز نے جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

کراچی: این اے 249 الیکشن، ن لیگ کے مفتاح اسماعیل واضح برتری حاصل کر کے پہلے نمبر پر، پی ٹی آئی کا ساتواں نمبر، مریم نواز نے الیکشن آفیس کے باہر کارکنان کے جشن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 249 الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل واضح برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مفتاح اسماعیل زیادہ ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار چھٹے نمبر پر ہیں۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الیکشن آفیس بلدیہ کے باہر ن لیگی امیدواروں کے جشن منانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہے۔

276 میں سے 50 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کو 4 ہزار 100 سے زائد ووٹ حاصل ہو چکے ہیں اور وہ پہلے نمبر پر ہیں۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار 1700 ووٹ لے کر دوسرے نمبر ، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال 1175 ووٹ لے کر تیسرے نمبر اور تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی 925 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے249 میں آج ضمنی انتخاب ہوا ہے، پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا، الیکشن مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل اور تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔حلقے میں مجموعی ووٹوں کی تعداد تقریباً 3 لاکھ 39 ہزار ہے، اب ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔ خیال رہے کہ این اے 249 کی نشست فیصل واوڈا کے سینیٹر بننے کے باعث خالی ہوئی تھی، اس نشست پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ انتخابی عمل کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 5 ارکانِ اسمبلی کی این اے 249 سے حلقہ بدری کے احکامات جاری کیے گئے۔

FOLLOW US