Tuesday April 23, 2024

پہلا ٹیسٹ، زمبابوے کی ٹیم 176 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی شاہین آفریدی اور حسن علی کے 4-4 شکار

ہرارے : 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں زمبابوے کی ٹیم پہلی اننگز میں 176 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی ہے ۔ ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پرنس میسوورے اور کیون کاسوزا نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن کیون آغاز میں ہی حسن علی کی گیند کا نشانہ بنا گئے اور بغیر کوئی سکور بنائے پولین لوٹ گئے ، ان کے بعد اوپننگ پر آنے والے پرنس بھی صرف 11 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔

ترائیسئی مساکانڈا 15 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ برینڈن ٹیلر حسن علی کی گیند کا نشانہ بنے اور صرف 5 سکور بنانے میں ہی کامیاب ہوئے۔ پانچویں وکٹ کے لیے ملٹن اور رائے کے درمیان صرف 59 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم ملٹن 27 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 2 جب کہ شاہین شاہ اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے ساجد خان جبکہ زمبابوے کے ناراوا، کایا اور شُمبا ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی فتح کا عزم ظاہر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم زمبابوے کے خلاف گزشتہ میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو برقرار رکھیں گے اور کوشش یہ ہے کہ کامبی نیشن کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی کنڈیشنز مشکل ہیں لیکن ہم یہاں ایڈجسٹ ہو گئے ہیں اور خود کو ڈھال لیا ہے، اس لیے کوشش ہے کہ ٹیسٹ سیریز بھی جیتیں۔ پاکستانی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔ زمبابوے کی ٹیم برینڈن ٹیلر (کپتان)، پرنس مسواورے، کیون کاسوزا، تریسائی مساکڈزا، مِلٹن شمبا، رائے کایا، ریجِس چاکبوا، ڈونلڈ ٹریپانو، ٹینڈائی چیسورو، بلیسنگ موزاربانی اور رچرڈ ناراوا پر مشتمل ہے۔ اس سے قبل ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان نے میزبان زمبابوے کو1-2 سے شکست دی تھی۔

FOLLOW US