Sunday January 19, 2025

سی پیک کوناکام بنانے کیلئے دشمن ممالک دہشت گردی کرکے حالات خراب کرناچاہتے ہیں: میرضیا اللہ لانگو

کوئٹہ:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہاہے کہ سی پیک کوناکام بنانے کیلئے دشمن ممالک دہشتگردی کرکے حالات خراب کرناچاہتے ہیں ،ہماری سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس ملک میں امن قائم کیا ہے،ہمارے جوانوں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اسی لیے ہماری فورسز کو وہ نشانہ بناتے رہتے ہیں ،دشمنوں کے وار کو آئندہ بھی ناکام بنانے کےلیے ہماری فورسز صف اول میں کھڑی ہوگی،بھارت بلوچستان میں براہ راست دہشتگردی میں ملوث جبکہ افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ۔ نجی ٹی وی کو دئےے گئے خصوصی انٹرویو میں میرضیاءاللہ لانگو نے کہاکہ سی پاک پاکستان اور بلوچستان کیلئے ایک روشن مستقبل ہے جو دشمنوں کو ایک آنکھ بھی نہیں بھا رہا،

دشمنوں کی کوشش ہے کہ سی پیک کوناکام بنائیں، اس لئے سی پیک کا روشن مستقبل دشمنوں کو برداشت نہیں ہورہا ،سی پیک کے معاملات خراب کرنے کے لیے وہ دہشتگردی کا استعمالکرتےہیں،ہندوستان براہ راست بلوچستان میں ہونےوالی دہشتگردی میں ملوث ہےجبکہ افغانستان کی سرزمین دہشت گردی میں استعمال ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس ملک میں امن قائم کیا ہے،ہمارے جوانوں نےدہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے، اسی لیے ہماری فورسز کو وہ نشانہ بناتے رہتے ہیں تاکہ بلوچستان میں افراتفری کا عالم ہوں لیکن ہم واضح کرناچاہتے ہیں کہ دشمنوں کے وار کو آئندہ بھی ناکام بنانےکےلئے ہماری فورسز صف اول میں کھڑی ہوگی، ماضی کی بنسبت دہشتگردی کے واقعات میں کافی کمی آئی ہے ،بہت سے دہشت گردوں کو مارا اور پکڑا گیا ہے ، اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کےلئے ہماری سیکیورٹی الرٹ ہے،سیکیورٹی معاملات کاازسر نو جائزہ لیاہے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں۔

FOLLOW US