Sunday January 19, 2025

فیصل کریم کنڈی نے وزیر صحت خیبرپختونخوا پر سنگین الزام عائد کردیا

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہیلتھ ورکرز جانوں پر کھیل کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں، قوم کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرے، وزیر صحت خیبرپختونخوا ایس او پیز کی دھجیاں اڑ ا رہے ہیں، عمران خان کی ریاست میں امیر و غریب کیلئے الگ قانون ہے، حکمران ملک کو تباہی و بربادی کی جانب لیکر جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو سلام پیش کرتا ہوں،ہیلتھ ورکرز جانوں پر کھیل کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں،قوم ہیلتھ ورکرز کی سلامتی اور کامیابی کیلئے دعائیں کرے، تیسری لہر میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے،

قوم کوروناایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا وزیر صحت ایس او پیز کی دھجیاں اڑ ا رہے ہیں،وہاں ایس او پیز پر کوئی عملدرآمدنہیں ہو رہا،تیمور جھگڑادوستوں کےساتھ افطارپارٹیاں کررہےہیں،عمران خان کی ریاست میں امیر و غریب کیلئے الگ قانون ہے، تیمور جھگڑا کی جگہ کوئی اور ہوتا تو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک میں ایک قانون کا بھاشن دیتے نہیں تھکتے،ملک میں ایک قانون ہوتا تو وزیر صحت کے پی برطرف ہوتے،حکومتی اراکین ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں ،وزیراعظم کے کزن امریکہ سے سکائپ پرنظام صحت برباد کر رہے ہیں،حکمران ملک کو تباہی و بربادی کی جانب لیکر جا رہے ہیں،ڈاکٹر برکی خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں کا بیڑہ غرق کر چکے ہیں ۔

FOLLOW US