Sunday January 19, 2025

یوٹیلیٹی ، ایک کلو چینی کے ساتھ دوسری اشیاء خریدنا لازم، عوام کی لمبی قطاریں

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)یوٹیلیٹی سٹورز عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئے ، ایک کلو چینی کے ساتھ دوسری اشیاء کی خرید لازم ، عوامی حلقے یوٹیلٹی سٹورز پر لمبی لائنیں ، کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں ، تفصیلات کے مطابق عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ چکوال میں موجو د یوٹیلٹی سٹورز ایک کلو چینی کے ساتھ دیگر اشیاء کی خریداری لازم قرار دے رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایک کلو چینی خریدنے کے پیسے بمشکل لاتے ہیں اور اشیاء کہاں سے خریدیں ؟ عوام کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹوروں پر لمبی قطاروں میں کھڑا کیا جاتا ہے کھڑا رہنے کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ بھی نہیں ہوتا ۔

اس کے علاوہ یوٹیلٹی سٹوروں پر بعض اوقات عملے کی جانب سے ناروا سلوک کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر چکوال بلال ہاشم و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹوروں پر چینی کے ساتھ دیگر اشیاء لازم قرار دینے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے عملے کو ایس او پیز کا پابند بنایا جائے اور ایسا طریقہ کار اختیار کیا جائے کہ جس سے عوام کو لمبی قطاروں میں کھڑا نہ ہونا پڑے تا کہ کورونا ایس ا و پیز پر عملدرآمد بھی ہو اور عوام کو یوٹیلٹی سٹوروں سے مستفید ہونے کا موقع بھی ملے ۔

FOLLOW US