اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت کے پیش نظر شہر وضلع کی سطح پر دو ہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن کی ہدایات جاری کردی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے جاری لیٹر کے مطابق لاک ڈاؤن تیسری لہر سے شدید متاثر 20 شہروں میں لگایا جائے گا .نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق لاک ڈاؤن 2 سے 3 مئی2021 سے شروع ہوگا۔ این سی او سی کے جاری خط کے مطابق درج ذیل 20شہروں ان میں راولپنڈی اسلام آبادلاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، حیدرآباد، پشاور،دیرلوئر،مردان، مالاکنڈ،چارسدہ، سوات،صوابی، مظفر آباد، سدھنتی، پونچھ اور باغ ے شہر شامل ہیں۔این سی او سی نے منسٹری آف انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن سمیت آپریشن برانچ،پلاننگ برانچ، ٹی ٹی کیو ایم کو جاری خط نمبر 812 A کے مطابق ضروری منصوبہ بندی کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔