Wednesday November 5, 2025

کن علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی اور کہاں بادل برسیں گے ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آبادپاکستان بھر کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ خیبر پختونخوا کےبالائی اورمغربی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔ جبکہ کوئٹہ سمیت صوبہ بلو چستان کے شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخوا کےبالائی اورمغربی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن ہے۔ جبکہ کوئٹہ سمیت صوبہ بلو چستان کے شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میںآج منگل اورکل بدھ کے روز بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔تاہم ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔شہر میں جنوب مغرب سے ہلکی رفتار سے چل رہی ہواؤں میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔