Sunday January 19, 2025

پشاور ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی

پشاور : مسلم لیگ ن کےلئے عدالتوں سے ایک اور ریلیف آگیا ، کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی ۔پشاور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس لعل جان کی سربراہی میں بینچ نے فیصلہ سنایا ، عدالت نے 22اپریل کو کیپٹن (ر) صفدر کی عدم پیشی کے باعث فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ کیپٹن (ر) صدر نے نیب گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواست قبل از گرفتاری دائر کی تھی ، نیب ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور فنڈز میں خورد برد کی انکوائری کر رہاہے ۔

FOLLOW US