Wednesday November 27, 2024

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد:عالمی بینک نے صحت اور تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لیے 40 کروڑ ڈالر کے قرض کی منظودی دیدی۔ قرض کی اس رقم سے صحت اور تعلیم کے شعبے میں آنے والی مشکلات کو کم کیا جاسکے گا۔ پروگرام کے تحت تعلیم و صحت کے شعبے میں شفافیت اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ مرد و عورت کے درمیان بنیادی سہولیات کی فراہمی کو برابری کی بنیاد پر رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان 1950 سے عالمی بینک کا ممبر ہے اور اب تک 40 ارب ڈالر کی سہولت حاصل کرچکا ہے اس وقت ورلڈ بینک کے تعاون سے 13 ارب ڈالر کی لاگت سے 57 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

FOLLOW US