Sunday January 19, 2025

جہانگیر ترین غلط بال کھیل رہے ہیں،پچیس لوگوں کو ساتھ کھڑے کرکے عمران خان پر دباؤ ڈالنے کی بجائے سوالوں کے جواب دیں

اسلا آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین پر تنقید کی ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین ہمارے سینئر لیڈر تھے اور ان کا پارٹی کے لیے بہت کام ہے۔انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم وپ لیتا ہے جس نے کوئی چیز چھپانی ہوتی ہے، ہمارے زمانے میں بھی ایمنسٹی سکیم آئی، پہلے آپ کہتے ہیں ایمنسٹی غلط ہے، پھر خود لے رہے ہوتے ہیں۔ پارٹی پوزیشن سب کے لئے کلیئر ہے، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔وائٹ کالر کرائم ثابت کرنا بہت مشکل ہے، سب کو پتہ ہوتا ہے کہ کیا غلط کیا اور خود بھی لوگوں کو پتہ ہوتا ہے۔انہوں نے جہانگیر ترین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کسی کا دباؤ نہیں لیتے۔

جہانگیر ترین کورٹ میں جائیں کہ اس طرح ٹی وی پر آکر اس میں سیاست مت کریں۔آپ سے سوال پوچھا گیا ہے تو اس کا جواب دیں۔ 25 لوگوں کو ساتھ کھڑے ہوکر کہہ رہے ہیں کہ میں یہ ہو تو کیا پریشر گروپ بنانا چاہتے ہیں ،کیا عمران خان پر دباؤ ڈالنا چاہتے، ہیں یہ بہت غلط بال کھیل رہے ہیں۔علی زیدی نے مزید کہا کہ راجہ ریاض جہانگیر ترین کے ماؤتھ پیس ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور جہانگیر ترین کے حامی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا کہ ہمارے گروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے یہ دعویٰ جہانگیر ترین کی عدالت پیشی کے موقع پر کیا۔ راجہ ریاض نے کہا کہ ہمارے گروپ میں پہلے سے زیادہ لوگ شامل ہورہے ہیں اور ان لوگوں نے ہمیں عندیہ دیا ہے کہ جلد وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ دیکھیں گے ملاقات میں کیا معاملات طے پاتے ہیں۔گذشتہ روز سیشن کورٹ لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے گھر ایک افطاری تھی جس میں دوستوں نے شرکت کی، اسلام آباد سے بھی کچھ دوستوں نے رابطہ کیا۔ ا توقع ہے کہ ہمارے گروپ کی عمران خان سے ملاقات ہو جائے گی، ہم کسی کمیٹی سے نہیں ملیں گے، ہمارا گروپ صرف عمران خان سے ملاقات کرے گا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے ٹھنڈی ہوا چلی تو مطمئن ہوئے، عمران خان سے رشتہ کمزور نہیں ہے جبکہ ہمارے پورے گروپ کی عنقریب وزیر اعظم سے ملاقات ہو جائے گی۔

FOLLOW US