Sunday January 19, 2025

جی سی یونیورسٹی کا پوسٹ گریجویٹ طلباء کو ماہانہ تنخواہ دینے کا فیصلہ منتخب ایم فل کے طلباء کو 40ہزار روپے ماہانہ جبکہ پی ایچ ڈی سکالرز کو 60 ہزار ہر ماہ دیئے جائیں گے

لاہو ر:جی سی یو کے وائس چانسلر نے بہترین پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو ماہانہ تنخواہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ منتخب ایم فل طلبہ کو 40 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے جبکہ پی ایچ ڈی سکالر کو 60 ہزار روپے ہرماہ ادا کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی جانب سے انتہائی زبردست فیصلہ سامنے آیا ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی جانب سے سے بہترین پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو ماہانہ تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔جی سی لاہور کی جانب سے دنیا بھر سے ذہنوں کو راغب کرنے کے لیے اقدام اٹھایا گیا ہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا ہے کہ بہترین پی ایچ ڈی اور ایم فل محققین کو ماہانہ تنخواہ دی جائے گی اور ان طلبہ سے یونیورسٹی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی ۔ و

ائس چانسلر نے مزید کہا ہے کہ منتخب ایم فل طلبہ کو 40 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے جبکہ پی ایچ ڈی سکالر کو 60 ہزار روپے ہرماہ ادا کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا ہے کہ انڈر گریجویٹ پروگرام میں اضافی نشستوں سے فنڈز حاصل ہوں گے۔وائس چانسلر نے کہا کہ معروف عالمی جامعات انڈرگریجویٹ پروگراموں کی آمدنی کا ایک حصہ پوسٹ گریجویٹ تحقیق کو تقویت دینے کے لئے مختص کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتخب شدہ پوسٹ گریجویٹ اسکالرز کو اپنے تحقیقی عنوان سے متعلق ہر سیمسٹر میں دو کورسز پڑھانے ہونگے، یہ عمل انکی تحقیق میں وسعت بخشے گا اور درس و تدریس میں تازہ نظریات لائے گا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہماری اکیڈمک کونسل پہلے ہی اس اسکیم کو منظوری دے چکی ہے۔پروفیسر زیدی نے کہا، ”یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ یونیورسٹیاں پوسٹ آف گریجویٹ ڈگری پروگرامز کے ذریعے پیسے کمارہی ہیں۔

FOLLOW US