Thursday September 18, 2025

عمران خان نے ناممکن کوممکن کردکھایا۔ وزیراعظم آج کس زبردست منصوبے کا افتتاح کرینگے ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم آج کس زبردست منصوبے کا افتتاح کرینگے ؟شہری خوشی سے نہال تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج دورہ مری کے دوران کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیرا عظم عمران خان آج مری کا دورہ کریںگے اور کوہسار یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے۔یونیورسٹی کے قیام کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا ہے۔کوہسار یونیورسٹی میں ہوٹل منیجمنٹ سمیت سیاحت سے منسلک شعبوں میں تعلیم و تربیت پر توجہ دی جائے گی۔آرٹس اور سائنس مضامین بھی پڑھائے جائیں گے۔اس مقصد کےلئے پنجاب ہائوس مری کو کوہسار یونیورسٹی کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔اس یونیورسٹی میں سیاحت کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباءکو جدید طریقوں کے مطابق عملی تعلیم دی جائے گی اور اس کا الحاق معروف بین الاقوامی یونیورسٹی سے کیا جائے گا۔اس کے علاوہ وزیر اعظم مری میں ٹی بی سینیٹوریم کی اپ گریڈیشن کا افتتاح بھی کرینگے۔