Sunday January 19, 2025

جہانگیر ترین کو این آر او نہ دیں، لیکن کم از کم ان سے ملاقات تو کرلیں وزیراعظم عمران خان جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے کیلئے راضی ہو گئے

اسلام آباد: نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعوی کیا کہ وزیراعظم عمران خان جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے راضی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کے لیے معاملات طے پا گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اہم رہنماوں نے وزیراعظم عمران خان کو کہا ہے کہ جہانگیر ترین کو این آر او نہ دیں، لیکن کم از کم ان سے ملاقات تو کرلیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے انہیں مشورہ دیا کہ جہانگیر ترین سے ملاقات کرلیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان ملاقات کیلئے راضی ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے آج ایک مرتبہ پھر بھرپور پاور شو کا مظاہرہ کیا۔ سیشن کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت حاصل کرنے کے موقع پر جہانگیر ترین اور علی ترین دو کوسٹروں پر عدالت پہنچے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی بڑی تعداد جہانگیر ترین کے ساتھ موجود تھی۔کارکنان کی جانب سے جہانگیر ترین پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں اور ان کے حق میں نعرے بازی کی گئیی۔صوبائی وزرائ سمیت 30 حکومتی ارکان جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی کے لئے ساتھ آئے۔ جہانگیر ترین نے چالیس اراکین اسمبلی کی حمایت کا دعوی کیا ہے۔ان کی رہائش گاہ پر ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ بیٹھک بھی ہوئی جس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔جہانگیر ترین کے گروپ نے فی الحال سیاسی آپشنز شو نہ کرنے کی تجویز دی۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے گا۔ملاقات کے بعد سامنے آنے والے ردعمل کے تناظر میں ہی فیصلے کیے جائیں گے۔

FOLLOW US