لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پارٹی ورکر ہوں، کسی لوٹے کی بیٹی نہیں، شوکاز نوٹس میری تضحیک ہے، پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرنے پر ن لیگی خاتون رہنما نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی جانب سے صدرمسلم لیگ ن وومن یوتھ ونگ لاہور سمیرا کومل کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر لیگی رہنما غصے میں آگئی۔ انہوں نے بطور احتجاج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ورکر ہونے پر فخر ہے وہ عائشہ لودھی کی طرح ایک لوٹے کی بیٹی نہیں۔ صدرمسلم لیگ ن یوتھ ویمن ونگ لاہور سمیرا کومل نے نوٹس ملنے پر بطور احتجاج اپنا استعفی قیادت کو بھیج دیا۔سمیرا کومل کاکہناتھاکہ وہ کسی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گئی
جبکہ صدر ویمن یوتھ ونگ پنجاب ڈاکٹر شذرہ منصب اور جنرل سیکرٹری ویمن یوتھ ونگ پنجاب عائشہ ارشد خان لودھی کی جانب سے شوکاز ان کی تضحیک ہے جبکہ ان کے لئے عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ عائشہ لودھی پرتنقید کرتے ہوئے سمیرا کومل کاکہناتھاکہ وہ کسی لوٹے کی بیٹی نہیں بلکہ پارٹی ورکر ہیں اور شذرہ منصب اور عائشہ ارشد خان لودھی کے روئیہ کی شکایت وہ پارٹی قیادت سے کریں گی۔واضح رہے کہ قبل ازیں پارٹی میٹنگز میں عدم شرکت پر مسلم لیگ ن یوتھ ویمن ونگ لاہور کی صدر سمیرا کومل کو مسلم لیگ ن نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے یوتھ ونگ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا تھا۔ چھبیس اپریل کو مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں تین رکنی کمیٹی کے روبرو پیش ہو کر جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی گئی تھی۔