Sunday January 19, 2025

خارجہ پالیسی گروہوں اور جتھوں کے کہنے پر نہیں بنائی جاتی، کل کوئی گروہ کہہ دے کہ ایران سے تعلقات ختم کر دیئے جائیں، ایسا نہیں ہو سکتا، طاہر اشرفی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی طاہر اشرفی نے نجی ٹیلی ویژ ن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خارجہ پالیسی گروہوں اور جتھوں کے کہنے پر نہیں بنائی جاتی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا کہ خارجہ پالیسی گروہوں اور جتھوں کے کہنے پر نہیں بنائی جاتی، کل کوئی گروہ کہہ دے کہ ایران سے تعلقات ختم کر دیئے جائیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ حکومت نے تحریک لبیک کے ساتھ قانونی طریقے سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ریاست نے کلیئر کر دیا ہے کہ آئندہ راستوں کو بند نہیں کیا جائے گا۔

ریاست کے فیصلوں پرعمل ہوا توآئندہ ایسے احتجاج نہیں ہونگے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت کیساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کالعدم تحریک لبیک نے مرکزی دھرنے سمیت ملک بھر میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ کالعدم تحریک لبیک کے مرکزی رہنما کی جانب سے جاری اہم بیان میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرکے اپنا وعدہ پورا کر دیا جبکہ دیگر معاملات سے متعلق بھی مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔کالعدم تحریک لبیک کے رہنما شفیق امینی نے لاہور کے علاقے یتیم خانہ چوک پر سٹیج سے اعلان کیا کہ ہمارا مقصد پورا ہوگیا، دھرنا ختم کریں اور گھروں کو جائیں۔ شفیق امینی نے کارکنوں سے کہا کہ آپ لوگ گھروں کو جائیں گے تو سعد رضوی بھی گھر آئیں گے۔ دھرنا ختم کرکے ہم نے اپنا وعدہ پورا کرنا ہے۔ دھرنا ختم ہوتے ہی گرفتار کارکن واپس ا? جائیں گے۔دوسری جانب چیئرمین قران بورڈ پنجاب کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تحریک لبیک ایک ماہ کے اندر پارٹی کو کالعدم قرار دینے کے معاملے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کر سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین کے درمیان کسی قسم کی ڈیڈ لاک پیدا کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔

FOLLOW US