نوشہر:وزیراعظم عمران خان نے جلوزئی ہاوسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا،نوشہرہ میں 1320 گھروں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں جلوزئی ہاوسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔دورہ نوشہرہ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کو کم آمدنی والے افراد کے لیے ہاوسنگ سکیم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس سے قبل اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم 3 بڑے منصوبوں کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں اور ان منصوبوں سے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
شہباز گل نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں نوشہرہ میں ایک ہزار 320 گھروں کے مالکانہ حقوق دیں گے۔ وزیراعظم چترال اور شندور سڑک کی توسیع و بحالی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ خیبر ٹیچنگ اسپتال کے نئے او پی ڈی بلاک کا آغاز کریں گے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی طرف جا رہے ہیں۔