اسلام آباد: وزیراعظم عمران تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف پہلے دن سے کرپٹ مافیاز سازشیں کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے سے امیتابھ بچن کی فلم میں کرپٹ سیاستدانوں کا ایک کلپ پوسٹ کیا اور ساتھ لکھا کہ پاکستان میں بھی ایسے ہی کرپٹ مافیاز حکومت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سیاست میں اپوزیشن کے کردار پر بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلم ’انقلاب‘ کا ایک کلپ شیئر کیا گیا ہے۔وزیراعظم کے اکاونٹ سے 1984 میں ریلیز ہونے والی امیتابھ بچن کی فلم ’انقلاب‘ کا ایک کلپ پوسٹ کیا گیا جس میں مرحوم اداکار قادر خان پارٹی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔یہ کلپ ایک منٹ 58 سیکنڈ پر مشتمل ہے
اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف پہلے دن سے کرپٹ مافیاز یہی سازشیں کررہے ہیں۔ کلپ میں قادر خان کہتے ہیں کہ ’ہمیں عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے حکومت سے عوام کا اعتماد ہٹانا ہوگا جس کیلئے ایسا ماحول پیدا کرنا ہوگا لوگ اس سرکار کو نکمی، ناکارہ اور بیکار سمجھ کر کسی اور پارٹی کو کرسی پر بٹھانے پر مجبور ہوجائیں‘۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان پہلے دن سے ملک میں کرپٹ مافیا کے خلاف ایکشن لینے اور انہیں این آر او نہ دینے کے حوالے سے تقریریں کرتے آئیں ہیں آج اِن کی حکومت کا نصف عرصہ مکمل ہونے کے بعد بھی اُن کا اپوزیشن جماعتوں کے حوالے سے یہی موقف ہے ۔