Tuesday May 21, 2024

آمدن سے زائد اثاثے ، چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کا ریفرنس دائر

لاہور:قومی احتساب بیورو(نیب)نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین(چوہدری برادران)کے خلاف آمدن سےزائد اثاثوں کی انکوائری بند کرنےکےلیےاحتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے انکوائری بند کرنے کا ریفرنس جج شیخ سجاد کی عدالت میں دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ چوہدری برادران کے تمام اثاثے الیکشن کمیشن اور ایف بی او میں ڈکلیئرڈ ہیں۔نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ چوہدری برادران کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں اور چیئرمین نیب نے چوہدری برادران کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دے دی ہےلہذاعدالت چوہدری برادران کے خلاف نیب انکوائری بند کرنے کا ریفرنس منظور کرے۔

خیال رہے کہ 6 مئی 2020 کو چوہدری برادران نے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کے اختیارات کے غلط استعمال اور اپنے خلاف 20 سالہ پرانی 3 تحقیقات کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ میں وکیل امجد پرویز کے توسط سے دائر 3 ایک جیسی درخواستوں میں مسلم لیگ (ق) کے رہنماں نے مقف اپنایا تھا کہ سال 2000 میں مذکورہ بیورو کے چیئرمین نے قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت درخواست گزاروں کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال، آمدن سے زائد اثاثے سے متعلق انکوائریز کی منظوری دی۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی کے خلاف 2 ارب 42 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد رقم کی کرپشن کا الزام ہے۔

FOLLOW US