Tuesday January 21, 2025

قیامت کی وہ نشانیاں جو پو ری ہو چکی ہیں ۔۔ اب قیامت کب آ سکتی ہے ؟ مولانا طارق جمیل کا ایمان افروز بیان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مولاناطارق جمیل کے اپنے ایک بیان میں کہاکہ جب عرب کے بدوایک دوسرے سے اونچی اونچی عمارتیں بنانے کے مقابلے کریں گے جیساکہ اب ہورہاہے اورمائیں اولادکے ہاتھوں ذلیل ہوں گی تواللہ تعالیٰ قیامت کوقائم کردے گا۔حضرت علی نے کہاتھاکہ کفرسے حکومتیں چل سکتی ہیں لیکن ظلم سے نہیں چل سکتیں ۔ ظالم معاشرہ پنپ

نہیں سکتاعروج نہیں پکڑ سکتا۔حضوراکرم ؐ سے پوچھاگیایارسول اللہ ؐ قیامت کب آئے گی توآپ ؐ نے فرمایاکہ اللہ تعالیٰ کومعلوم ہے صحابہ نے کہاکہ کوئی نشائی توآپ ؐ نےفرمایاجب مائوں کوذلیل کیاجائےگا۔توقیامت آجائے گی۔آپ ؐ نے دونشانیاں بتائیں اوردونشانیاں آج موجودہیں کہ جب عرب کے بدولمبی لمبی عمارتیں بنانے کے مقابلے کریں گےاورجب مائیں ذلیل ہوں گی اولادکے ہاتھوںتومیرارب قیامت کوقائم کردے گا۔یہ کائنات کیسے ٹوٹے گی حضوراکرم ؐ نے بتادیاکہ جب حکمران سرکاری خزانہ لوٹ لیں گے اورجب لوگ امانت ہڑپ کرجائیں گےاورجب مالدارلوگ زکواۃ دیناچھوڑ دیں گےاورجب علما بادشاہوں کی چوکھٹ پرسجدے شروع کردیں گےاوراللہ کی چوکھٹ کوبھول کربادشاہوں کی چوکھٹ پرجاکرعلم کوبیچیں گےاورجب لوگ بیویوں کادم بھریں گے اورمائوں کے نافرمان بن جائیں گے دوست کوگلے لگائیں گے اورباپ کودھکے دیں گے۔اورقبیلے کاسردارنافرمان ہوگااورحکومت نکمے ذلیل انسانوں کے ہاتھ میں ہوگی۔ایک دوسرے کوسلام بھی کریں گے اوردل میں بغض بھی بھراہوگا۔اورمساجدفرقہ واریت کامرکز بن جائیں گی۔

FOLLOW US