Sunday January 19, 2025

پی آئی اے کا اندرون ملک سب طویل روٹ پر پروازوں کے آغاز کا اعلان

کراچی : وزیر اعظم عمران خان کے وژن سیاحت کے فروغ کے تحت پی آئی اے نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شہر قائد سے اسکردو کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے عید کی خوشیاں دو بالا کر نے کے لیے کراچی سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا اعلان کر دیا ہے، 16 مئی کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 455 کراچی سے اسکردو کے لیے اڑان بھرے گی۔ قومی ایئر لائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسکردو کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے اسکردو کے لیے پی آئی اے ایئر بس 320 طیارہ استعمال کرے گا۔ دوسری طرف ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے وژن کے عین مطابق پی آئی اے شمالی علاقوں پر پروازوں کو بڑھا رہا ہے۔

FOLLOW US