Sunday January 19, 2025

اب کے ٹو پر بھی موبائل سگنل آئیں گے، موبائل ٹاور نصب کردیا گیا

سکردو:دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کے بیس کیمپ پر موبائل ٹاور نصب کردیا گیا ۔ سما نیوز کے مطابق اب کے ٹو پر بھی موبائل فون کا استعمال کیا جاسکے گا ، بارڈر ایریاز میں ٹیلی کمیونیکیشن کی سہولت فراہم کرنے والے سرکاری ادارے اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن نے گلگت بلتستان حکومت کے تعاون موبائل ٹاور نصب کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد چوٹی سر کرنے والے سیاحوں کو جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی پر مبنی سہولیات فراہم کرنا ہے۔موبائل ٹاور کی تنصیب سے مہم جوئی کے دوران کوہ پیماؤں کو نا صرف اپنی ٹیم کے ساتھ باہمی رابطوں میں آسانی ہوگی بلکہ کسی ہنگامی صورتحال میں کوہ پیماؤں کو متعلقہ حکام کی جانب سے بروقت امداد بھی فراہم کی جا سکے گی۔ علاوہ ازیں موبائل ٹاور کی تنصیب سے کوہ پیماؤں اور سیاحوں کیلئے اپنے دوستوں اور اہلخانہ سے رابطہ بھی ممکن ہوگا۔

FOLLOW US