Friday November 29, 2024

کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے یرغمال 11پولیس اہلکار چھوڑ دیئے سحری کے بعد مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گا، وزیر داخلہ شیخ رشید کا بڑا اعلان

اسلام آباد : وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے 11یرغمال پولیس اہلکار چھوڑ دیئے ہیں اور پولیس اہلکار بھی پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے بات چیت چل پڑی ہے۔ مذاکرات کا پہلا دور کافی بہتری سیمکمل ہواہے۔ ٹی ایل پی نے یرغمال 11پولیس اہلکار چھوڑ دیئے ہیں۔ تحریک لبیک کے افراد بھی مسجد رحمت للعالمین میں چلے گئے ہیں۔ پولیس بھی پیچھے ہٹ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سحری کے بعد مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو گا۔ پنجاب حکومت یہ مذاکرات کامیابی سے کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت کی کالعدم تحریک لبیک کے رہنماوٴں سے میٹنگ کامیاب رہی ہے۔

اُمید ہے دوسرا مرحلہ بھی کامیابی سے ہمکنار ہو گا اور 192ناکوں میں سے جو 1ناکہ باقی رہ گیا ہے وہاں بھی حالات میں بہتری آئے گی۔ بات چیت چل پڑی ہے ایک راوٴنڈ مثبت رہا ہے۔ اللہ سے اُمید ہے کہ ٹی ایل پی سے معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔

FOLLOW US