Friday January 24, 2025

جہانگیر ترین اور بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع

لاہور:جہانگیر ترین اپنے بیٹے علی ترین کے ہمراہ بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع کر دی ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بینکنگ کورٹ کے جج امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر بحث ہوگی کہ کیس بینکنگ کورٹ میں چلے گا یا سیشن کورٹ میں ، عدالت نے وکلاءکو دائرہ اختیار سے متعلق دلائل کیلئے طلب کرلیا ۔ راجہ ریاض سمیت 26ارکان اسمبلی بھی جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ، راجہ ریاض نے کہا کہ ہم ریاست مدینہ میں وزیر اعظم سے انصاف مانگ رہے ہیں ، وزیر اعظم اس کنبے کے سربراہ ہیں ، اس بات کو آگے نہ بڑھائیں ، اگر کسی کے کہنے پر انہوں نے ایسا رویہ روا رکھا ہے تو پھر ہم بھی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوں گے ۔

FOLLOW US