Thursday November 28, 2024

50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کا تیسرا ٹینڈر ، حکومت کاایسا فیصلہ کہ ہر کوئی دم بخود رہ جائے

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کا تیسرا ٹینڈر بھی منسوخ کردیا ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(ٹی سی پی)کے مطابق سب سے کم بولی والی کمپنی نے سیکیورٹی بانڈ جمع نہیں کرایا تھا جبکہ ٹی سی پی کو ترکش کمپنی نے484ڈالرفی ٹن کی بولی دی تھی۔حکام کاکہناہےکہ وزارت تجارت نےترکش کمپنی کوغیرذمہ دار قراردیااورہدایت کی کہ ٹینڈرمنسوخ کر دیا جائے۔دوسری جانب ذرائع وزارت تجارت کے مطابق ٹی سی پی نے عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہونےپرٹینڈرمنسوخ کیا،عالمی مارکیٹ میں چینی سستی ہورہی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت چینی درآمد کے دو ٹینڈر منسوخ کرچکی ہے۔

FOLLOW US