Sunday January 19, 2025

خیبر پختونخوا حکومت کا کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے حساس اضلاع میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کرانے کیلئے پاک فوج کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں صوبے بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ حساس اضلاع میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں تمام سرکاری دفاتر میں عملے کی حاضری 50 فیصد سے بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور دیگر سرکاری دفاتر میں ملاقاتیوں پر مکمل پابندی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں عوامی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کے استعمال پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا میں تمام بازار شام چھ بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں علمائے کرام کردار ادا کریں،کورونا کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، عوام احتیاط کریں۔

FOLLOW US