Sunday January 19, 2025

رمضان المبارک کے باعث نجی اور قومی ائیر لائنز کے فضائی میزبانوں کو روزہ نہ رکھنے کی ہدایات

پشاور: رمضان المبارک کے باعث نجی اور قومی ائیر لائنز کے فضائی میزبانوں کو روزہ نہ رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے چیف ایو ی ایشن میڈیسن اور سول ایو ی ایشن کے ایرو میڈیکل سینٹر نے قومی ائیر لائن اور نجی ائیر لائنز کے فضائی میزبانوں کے لئے نئے احکامات جاری کردیئے ہیں جس کے مطابق پروازوں میں پائلٹس اور کیبن کریو روزہ نہیں رکھیں گے۔ اندرون اور بیرون ملک پروازوں کی روانگی سے قبل پائلٹ اورفضائی میزبانوں کا الکوحل ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔ دوران پرواز پائلٹ اور فضائی میزبان پانی اور جوس کااستعمال کر سکتے ہیں ۔ فضائی میزبانوں کو روزہ نہ رکھنے کے حوالے سے پشاور بیس میں قومی اور نجی ائیر لائنز کے حکام کو آگاہ کردیا ہے ۔

FOLLOW US