Sunday January 19, 2025

وزارت اطلاعات سے رخصت، شبلی فراز کیلئے نئی وزارت کا انتخاب کر لیا گیا

اسلام آباد : وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے بعد فواد چودھری نے دوبارہ سے وزارت اطلاعات ونشریات کا عہدہ سنبھال لیا ہے جبکہ شبلی فراز کو وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر شبلی فراز جلد بطور وفاقی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ادھر وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہم ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے وزارت اطلاعات ونشریات کی ذمہ داریاں دینے سے متعلق گفتگو کی۔

FOLLOW US