Sunday January 19, 2025

ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہندو لڑکی پولیس میں ڈی ایس پی کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی

جیکب آباد: ملک میں پہلی مرتبہ کوئی ہندو خاتون ڈی ایس پی کے عہدے تک پہنچنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے پسماندہ ضلع جیکب آباد سے تعلق رکھنے والی ایک ہونہار ہندو لڑکی نے محنت کے ذریعے اعلیٰ سرکاری عہدے تک پہنچ کر ملک بھر کی خواتین کیلئے بہترین مثال قائم کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جیکب آباد سے تعلق رکھنے والی منیشا مال نامی لڑکی سی سی ای امتحان پاس کر سندھ پولیس میں ڈی ایس پی کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ملک میں یہ پہلا موقع ہے جب کوئی ہندو لڑکی پولیس کے شعبہ میں ڈی ایس پی کا عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ منیشا مال کو تمام تر مشکلات کے باوجود ایسی شاندار کامیابی حاصل کرنے پر ملک بھر کے شہریوں کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ یقینی طور پر منیشا ملک کی تمام خواتین کیلئے ایک بہترین مثال ہیں۔

FOLLOW US