Sunday January 19, 2025

کل سکھر سمیت سندھ بھر کے عوام عمران خان کو ویلکم کریں گی:حلیم عادل شیخ

سکھر: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ سندھ کے ایک بڑے صاحب کے خلاف صوبے کے ہاریوں کو ٹریکٹرز دینے کے نام پرسبسڈی لینیاورٹریکٹرز پنجاب میں لیجاکر بیچنے پرریفرنس بننے جارہاہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھرآئی بی اے کے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ کل سکھر سمیت سندھ بھر کے عوام عمران خان کو ویلکم کریں گے وہ اپنے دورے کے موقع پر ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے کل سے سندھ میں نئی صبح کا آغاز ہوگا سندھ کو گذشتہ تیرہ سالوں ساڑھے سات ہزار ارب روپے سے زائد رقم ملی ہے مگر کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے سکھرکو 600 ارب روپے سے زائد ملے۔

ہیں مگر یہاں گندگی کے ڈھیر ہیں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ترقیاتی پیکیج میں سندھ کے لیے میگا پراجیکٹ لارہے ہیں جن سے سندھ میں ترقی آئے گی ان کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام سے سندھ کے ہزاروں نوجوانوں کو قرضے دیئے جائیں گے اور وزیر اعظم عمران خان نے جو ایک کروڑ نوکریاں دینے کا جو وعدہ کیا تھا وہ نوجوانوں کو قرض دے کر برسرروزگار بناکرپوراکررہے ہیں وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے حوالے سے سات ارب روپے کاریلیف پیکیج دیاہے اور اسوقت یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا ،چینی و دیگر اشیائ سستی دستیاب ہیں سندھ حکومت سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے کیا ریلیف دیا ہے عوام کو انہوں نے تو ہاریوں کوٹریکٹرزدینے کے نام پرجو سبسڈی دی تھی مگر اس کیٹریکٹرزبھی پنجاب لیجاکر فروخت کردیئے گئے سندھ کے غریب عوام سیراشن کینام پر شناختی کارڈ دیئے گئے ہیں ان کے شناختی کارڈز پر ٹریکٹر خرید کر کرپشن کی گئی ان کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے پی ٹی آئی سندھ میں پیپلزپارٹی کیمتبادل جماعت بن چکی ہیاور وہ سندھ کے عوام کو ان کے حقوق دلا کر رہے گی۔

FOLLOW US