Thursday September 18, 2025

تحریک لبیک پر پابندی کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان کا قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران تحریک لبیک پر پابندی کے فیصلے پر اعتماد میں لیا گیا۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ تحریک لبیک کو کالعدم قرار دیکر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلح جتھوں کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ وزیراعظم نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ مطالبات کرنا ہر کسی کا حق ہے، پر تشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔پولیس اور سیکیورٹی اداروں پر فخر ہے ہے، پر تشدد احتجاج کرکے ریاست کو دباؤ میں نہیں لایا جاسکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید اور نورالحق قادری کو صورت حال پر قوم کو اعتماد میں لینے کی ہدایت کی۔ خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔۔ذرائع کابینہ ڈویژن انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کی منظوری دی گئی۔ی وزارت داخلہ نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کیلئے سمری تیار کی تھی،۔ سمری کا مسودہ وزیراعظم عمران خان کو بھیجا گیا جو انہوں نے منظور کر لیا کر لیا۔ وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے منظوری دی۔پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پابندی کی سفارش کی تھی۔جس کے بعد گزشتہ روز وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔