Sunday January 19, 2025

رمضان بازاروں میں کسی کو من مانی کی اجازت نہیں دی جائے گی :فواد رسول بھلر

لاہور: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی پنجاب کے چیف کوآرڈی نیٹر چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا ہے کہ رمضان بازاروں میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاءکی فراہمی کے لئے بہترین اقدامات کئے جارہے ہیں، رمضان بازاروں کو عوامی توقعات کے مطابق بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی،دوکاندار صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں،اس ضمن میں اگر شکایت سامنے آئی تو انچارج رمضان بازار ذمہ دار ہوگا،حکومت رمضان بازاروں میں کسی کو من مانی کی اجازت نہیں دے گی اور نہ ہی شہریوں کے ساتھ کسی کو لوٹ مار کرنے دے گی ،کسی بھی شکایت کی صورت میں ذمہ دارا ن کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔

پاکستان سٹیل مل کی بحالی، وفاقی وزرا کی سربراہی میں اجلاس، اہم فیصلے کرلیے گیے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا کہ رمضان میں ضلعی انتظامیہ کے افسران رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لئے متحرک ہیں، سول ڈیفنس کا عملہ بھی ڈیوٹی پر موجود ہے جبکہ بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے ،شہری خریداری کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور کوئی بھی شہری ماسک کے بغیرگھروں سے باہر نہ نکلے۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری فواد رسول بھلر نے کہا کہ نقص امن کا باعث بننے والے شرپسند اور قانون شکن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا،پنجاب بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے پولیس ،رینجرز اور سیکیورٹی ادارے پوری طرح متحرک ہیں،امن وامان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

FOLLOW US