Sunday January 19, 2025

پاکستان سٹیل مل کی بحالی، وفاقی وزرا کی سربراہی میں اجلاس، اہم فیصلے کرلیے گیے

اسلام آباد:پاکستان سٹیل کی بحالی کے حوالے سے وزیر خزانہ حماد اظہر اور وزیر نجکاری محمد میاں سومرو زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔ جیو نیوز کے مطابق اجلاس میں دونوں وفاقی وزراءکو پاکستان سٹیل کی بحالی سے متعلق بریفننگ دی گئی۔اجلاس میں سیکریٹری نجکاری، سیکریٹری انڈسٹریز، ایڈیشنل سیکریٹری انڈسٹریز و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان اسٹیل کے دیگر مسائل پر بھی بات چیت کی گئی اور طے پایا کہ اسٹیل ملزکی بحالی میں حائل تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ رمضان میں تراویح پڑھنے والوں کو کیا خوشخبری سنائی گئی ہے؟ وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ سٹیل ملزکی بحالی وزیراعظم عمران خان کے وژن کےمطابق شفاف طریقے سے ہوگی۔ قومی ادارے کو مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ فعال کریں گے۔

FOLLOW US