Wednesday July 2, 2025

عمران خان جہانگیر ترین کو نشان عبرت بنا کر اپوزیشن کے خلاف کیا کرنے والےہیں ایسا انکشاف جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اورتجزیہ کار حامدمیر کہتے ہیں کہ جہانگیر ترین کو نشان عبرت بنا کر عمران خان اپنی تیزی سے گرتی ہوئی سیاسی ساکھ کو بحال کرنا چاہتے ہیںیہ سب کرنے کے بعد حکومت اپوزیشن رہنمائوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن کرنا چاہ رہی ہے۔روزنامہ جنگ میںاپنے ایک کالم میں حامدمیر لکھتے ہیں کہ جہانگیر ترین کے معاملےمیں عمران خان کےلئے یوٹرن لینا مشکل ہے ۔ عمران خان جولائی 2021میں آزاد کشمیر کا الیکشن جیتنے کے لئے اپنی کھوئی ہوئی مقبولیت کی بحالی چاہتے ہیں کیونکہ انہیں پتہ چل چکا ہے کہ دھند اور دہشت ہمیشہ کام نہیں آتی۔انھوںنے مزید کہاہے

کہ ڈسکہ میں مسلم لیگ (ن) کی جیت کے بعد کراچی کے حلقہ 249میں مفتاح اسماعیل کا فائدہ ہوا ہے اوراس سے جہانگیر ترین کےحوصلے بھی بلند ہوں گے۔جہانگیر ترین تاحال مفاہمت سے کام لے رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس کارروائی کے پیچھے نہ تو شہزاد اکبر ہیں اورنہ ہی پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بلکہ خود عمران خان ہیں۔