Friday January 24, 2025

حکومت نے جہانگیر ترین کو گرفتار کرنے کی تیاری کرلی گرفتاری کی صورت میں جہانگیر ترین نے اپنا کارڈ کھیلنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد : سینئر صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پر پرچہ درج کر دیا گیا ہے۔جہانگیر ترین کے صاحبزادے، داماد اور ان کے سی ای او پر بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ان لوگوں نے ضمانتیں کروا لی ہیں۔صابر شاکر کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ جہانگیر ترین کی گرفتاری کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اور جہانگیر ترین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ شہلا رضا نے ٹویٹ کیا اور پھر ڈیلیٹ کر دیا۔جہانگیر ترین نے اس کی تردید بھی کردی لیکن یہ معاملہ اتنا سادہ بھی نہیں ہے بلکہ یہ سب کچھ سوچ سمجھ کر کیا گیا۔ جہانگیر ترین اکیلے نہیں ہیں وہ جب بھی جائیں گے پورے کا پورا گروپ لے کر جائیں گے۔

جن میں کچھ وزیر بھی شامل ہیں۔پنجاب اور مرکز میں جہانگیر ترین کے بندے موجود ہیں۔ جہانگیر ترین کے پاس اب اپنی منزل طے کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے اور میری اطلاعات کے مطابق وہ یہ کر بھی رہے ہیں۔ اب معاملات کھل کر سامنے کب آئیں گے یہ تو آنے والا وقت بتائے گا تاہم انہوں نے ایک کارڈ کھیل دیا ہے۔جہانگیر ترین نے اپنے مفادات کا تحفظ تو کرنا ہے۔ہوسکتا ہے جہانگیر ترین کو بھی اطلاع مل چکی ہوں کہ آپ کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔اب وہ اپنا متبادل سیاسی سفر شروع کر سکتے ہیں جس کی انہوں نے تیاری شروع کر دی ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ایک اہم وفاقی وزیر سمیت، پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز نے جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر ساتھ جانے کا اصرار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کے تینوں اراکین کو ساتھ لے جانے سے انکار کر دیا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ جانے کے خواہشمند وفاقی وزیر اور ایم پی ایز عمران خان کے بھی کافی قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ وفاقی وزیر نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کا وقت لے رکھا تھا اور انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کر نی تھی۔

FOLLOW US