Friday January 24, 2025

آپ غلط دروازے پر انصاف مانگ رہے ہیں، فوزیہ قصوری کا جہانگیر ترین کےلیے پیغام،میں 22 سال تک پارٹی کی وفادار رہی لیکن انصاف نہ ملا۔

اسلام آباد : گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا تھا کہ ان کے خلاف زیادتی ہو رہی ہے اور اب وہ تحریک انصاف سے ہی انصاف مانگ رہے ہیں۔اسی پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فوزیہ قصوری نے جہانگیر ترین کو کہا کہ آپ غلط دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔آپ صرف چند سالوں کے لیے ساتھی تھے۔ میں 22 سال تک پارٹی کی وفادار رہی لیکن تحریک انصاف میں کوئی انصاف نہیں ہے لیکن آپ دل چھوٹا مت کریں۔آپ ایک مالدار اور طاقتور آدمی ہیں جنہیں اسٹیبلشمنٹ کی بھی حمایت حاصل ہے لہذا آپ کے لئے سب اچھا ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیہ قصوری نے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد پارٹی کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کر دی لیکن ساتھ ہی خدشات کا اظہار کر دیا۔ فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ 2013 سےعمران خان سے کہہ رہی ہوں کہ ہم اپنے مقصد اورفلسفے سےہٹ رہےہیں۔ 2013 میں بھی پارٹی چھوڑی تو عمران خان نے واپس بلایا۔پارٹی میں الیکشن اور ٹکٹ دینے کے معاملے پر بھی بہت بات ہوئی۔پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی گئی اور اسی پارلیمنٹ میں رہنے کی تنخواہیں لی گئیں۔انکا کہنا تھا کہ جن کا ہم نے احتساب کرنا تھا ان کو کیوں پارٹی میں لایا گیا۔ جس طرح لوگ دیگر جماعتوں سےآکر پی ٹی آئی میں بیٹھ گئےشاید یہ حکومت بنابھی لیں۔ قوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اقتدار کی سیاست نہیں کی۔فصلی بیٹروں کا مقصد اقتدار میں ہی رہنا ہے۔تحریک انصاف کی بڑی بڑی باتیں تھیں آج وہ پارٹی نظر نہیں آرہی۔اگر یہ حکومت بنا بھی لیں تو اللہ سےدعا ہے کہ عمران خان اپنے وعدےپورےکریں۔میں پہلے دن سے انصاف ،میرٹ اور شفافیت کی بات کررہی ہوں۔

FOLLOW US