Friday January 24, 2025

جہانگیر ترین کا پاور شو۔۔۔ عمران خان ڈٹ گئے حکومت گرانے کی دھمکی دینے والوں کو واضح پیغام دیدیا

اسلام آباد: تجزیہ نگار صابر شاکر نے کہا کہ جہانگیرترین نے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ساتھ ملا کر عمران خان کی حکومت کو واضح پیغام دیے دیا ہے۔ جس پر وزریراعظم عمران خان نے پیغام لانے والے کو یہ کہا ہے کہ میرا جو احتساب کیلئے موٴقف ہے میں اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ یوٹیوب ویڈیو میں دعویٰ کرتے ہوئے صابر شاکر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے واضح کردیا ہے کہ کوئی مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش نہ کرے۔ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ساتھ ملا کر میری حکومت کا تخٹہ الٹ دے گا یا پنجاب میں میری حکومت ختم کردے گا یہ بلیک میلنگ نہیں چلے گی۔

وہ کل کی بجائے بے شک آج یہ کام کردے۔ میں نے اپنے اس منشور سے پیچھے نہیں ہٹنا حکومت جاتی ہے تو چلی جائے میں نیا الیکشن کروا دوں گا۔ انہوں نے شہزاد اکبر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے کسی قسم کے پریشر میں نہیں آنا ایف آئی اے جو کام کر رہی ہے وہ مزید اپنے کام میں تیزی لائے جو بھی اس میں ملوث ہے سب کیخلاف کارروائی ہو نی چاہئے۔ یہ لوگ جتنا بھی اکٹھے ہو جائیں میں سمججھوں گا یہ بہت اچھا ہوا، جو لوگ چھپے ہوئے تھے وہ سب منظر عام پر آگئے۔ یاد رہے جہانگیر ترین نے بھی اپنے کیخلاف ہونیوالی کارروائی پر شدید ردعمل دیا ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میرے خلاف سازش میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان شامل ہیں۔اعظم خان اور شہزاد اکبرنے مجھے گرفتار کروانے کا منصوبہ بنایا۔ جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ میں نے بیوروکریسی کو فعال بنانے کے لئے سٹریٹجک ریسورس یونٹ بنانے کی تجویز دی تھی۔اعظم خان نے میری تجویز کو اپنے خلاف سازش سمجھ لیا ۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کو کنٹرول کرنے کا متبادل نظام نہیں بننے دیں گے۔اعظم خان سمجھتے ہیں کہ اصلاحاتی نظام آ گیا تو ان کے اختیارات کام ہو جائیں گے۔ پی ٹی آئی میں پانچ رکنی ٹولے نے عمران خان کو مجھ سے دور کیا، واٹس ایپ پر وزیراعظم کو مثبت تجاویز بھجواتا رہا۔عمران خان کو سازش کے تحت تنہا کیا جا رہا ہے۔ ان کے ساتھ وفاداری کی لیکن میرے متعلق عمران خان کو گمراہ کیا گیا۔جہانگیر ترین نے انتقامی کارروائی بند نہ ہونے پر فارورڈ بلاک بنانے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

FOLLOW US