Friday January 24, 2025

جہانگیرترین صاحب !’’دوسروں کیساتھ اپنوں کا بھی احتساب ضروری ہے‘‘شہزاد اکبر

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہاہے کہ جہانگیرترین صاحب!آپ کا نعرہ رول آف لا ءکا ہے تو اپنوں کا بھی احتساب ضروری ہے،کسی گروہ یا کسی ایک شخص کو نشانہ نہیں بنایا جارہا،اگرآپ کانعرہ احتساب کاہے تویہ نہیں ہوسکتا ہےدوسروں کااحتساب کریں اپنا نہیں کریں۔پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہاکہ 13 شوگر مل انڈر انویسٹی گیشن ہیں،شریف فیملی پر 25 ارب روپے کا منی لانڈرنگ کا کیس ہے، چینی مافیا کے خلاف دس ایف آئی آر درج ہوچکی ہیں،جے ڈبلیو ڈی کا منی لانڈرنگ کا معاملہ سات آٹھ ارب کا ہے ۔

انہوں نے جہانگیرترین کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی گروہ یا کسی ایک شخص کو نشانہ نہیں بنایا جارہا، اگر آپ کی جماعت کا نعرہ رول آف لا ءکا ہے تو اپنوں کا بھی احتساب ضروری ہے،اگرآپ کانعرہ احتساب کاہے تویہ نہیں ہوسکتا ہےدوسروں کااحتساب کریں اپنا نہیں کریں،چینی کی قیمت مقرر ہوگی تو کوئی ادارہ آپ کو تنگ نہیں کرے گا۔

FOLLOW US