جہانگیر ترین سے ملنے والے پی ٹی آئی ارکان کی فہرست تیار حمایت کرنے والوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم خود کریں گے

       

لاہور : پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کی فہرستیں تیار کر لیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے آج جہانگیر ترین سے ملاقات کی تھی جس کے بعد پنجاب حکومت بھی ایکشن میں آئی ہے۔ذرائع کےمطابق جہانگیر ترین سے ملاقات کرنے والے صوبائی و قومی اسمبلی کے اراکین کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ فہرست میں جہانگیر ترین کی حمایت کرنے والے رہنماؤں کے نام موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق 15 رہنماؤں نے کھل کر پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان نے عثمان بزدار کو بھی طلب کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ بھی پنجاب عثمان بزدار بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔پنجاب حکومت کی جانب سے تیار کی گئی فہرست وزیراعظم کو پیش کی جائے گی،عمران خان مشاورت کے بعد مذکورہ رہنماؤں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔ جب کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین سے اظہار یکجہتی کر کے ڈسپلن کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی لاہور کی بینکنگ کورٹ میں پیشی سے پہلے ان کے گھر پر ایک اجلاس ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے راجہ ریاض اور غلام بی بی بھروانہ کے علاوہ صوبائی وزیر پنجاب نعمان لنگڑیال سمیت دیگر کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز نے شرکت کی ، جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر عبدالحئی دستی اور امیر محمد خان نے بھی جہانگیر ترین کی حمایت کا اعلان کیا۔ بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین لاہور کی ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے ، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء غلام بی بی بھروانہ ،راجہ ریاض، نعمان لنگڑیال،نذیر بلوچ ، سلیمان نعیم اور خرم لغاری جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے ، جب کہ چودھری افتخار گوندل ،اسلم بھروانہ،طاہر راندوا اور امیر محمد خان بھی جہانگیر ترین کے ساتھ موجود تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ 24 گھنٹوں کے لیے موبائل اور انٹر نیٹ سروس بند رہے گی ، وزیر داخلہ
افواجِ پاکستان کا تمسخر اڑانے والوں کو 2 سال قید اور 5 لاکھ جرمانے کی سزائیں دی جاسکیں گی،ترمیمی بل منظور
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں دھماکا، دو بچے اور خاتون جاں بحق ہو گئے
لاہور کے مزید 9 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ سماجی اور کاروباری سرگرمیوں پر پابندی۔
کورونا کی صورتحال ابھی بہتر نہیں ہوئی محکمہ صحت نے تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے کی تجویز دے دی
عمران خان نے عدلیہ کے معزز ججوں پر نواز شریف سے تعلقات کا الزام لگایا وزیر اعظم کو نااہل کرنے کے لیے توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور۔

سپورٹس
تیز ترین 50 ون ڈے وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے وقار یونس کو بھی پیچھے چھوڑدیا
جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان کی لمبی چھلانگ دوسری پوزیشن پر آگیا، بھارت ، آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ سب پیچھے رہ گئے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے سیریز کس کے نام ہو گئی سنسنی خیز مقابلے کے بعد شائقین کرکٹ کےلئے بڑی خبر ۔۔
بابراعظم کی نصف سنچریوں کو سنچریوں میں تبدیل کرنے کی شرح ویرات کوہلی،ہاشم آملا سے بہتر
کرکٹرحسن علی کے گھرخوشیاں ہی خوشیاں ،ہرطرف سےمبارکبادوں کاسلسلہ جاری
سابق قومی کپتان کی اہلیہ ایسا بھی کر سکتی ہیں۔۔۔؟ مصباح الحق کی اہلیہ کی ویڈیو نے تہلکہ مچادیاآپ بھی دیکھیں یہ ویڈیو

Copyright © 2020 DailyQaim. All Rights Reserved | Privacy Policy