Tuesday January 21, 2025

پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آئی سی یو بیڈز نہ ملنے پر7 مریض انتقال کر گئے

کیا یہ ہے صحت کا انصاف؟پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آئی سی یو بیڈز نہ ملنے پر7 مریضوں کے انتقال کا انکشاف ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں کورونا سے متاثر 7 مریض آئی سو بیڈز نے ملنے پر جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا ریسپانس ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر سلمیٰ کے لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گہا ہے کہ آئی سی یو میں بیڈز نہ ہونے کے باعث 7 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ ایک مریض شعبہ پلمونالوجی میں سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث انتقال کرگیا۔

یکم اپریل کی شب ہونی والی اموات سے متعلق خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپتال کے آئی سی یو میں بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے۔خط میں تشویشناک حالت میں لائے گئے مریضوں سے متعلق بھی سوال اٹھایا گیا ہے۔ خط میں پوچھا گیا ہے کہ جب آئی سی یو میں بیڈز نہ ہو اور تشویشناک حالت میں مریضوں کو لایا جائے تو ایسی صورتحال میں کیا کیا جائے؟ذرائع نے بتایا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں آکسیجن کی کمی سے7 مریضوں کی حالت بگڑگئی تھی۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئےکمیٹی تشکیل دی جو 48 گھنٹوں میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آکسیجن کی کمی یا کوئی اور وجہ سے متعلق انتظامیہ کوعلم نہیں، میڈیکل ڈائریکٹر نے انچارج کورونا کمپلیکس سے بھی 48 گھنٹوں کے اندر تفصیلات مانگی ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، ایسے وقت میں حکومت کی جانب سے کورونا کے مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، تاہم اس صورتحال میں کورونا سے متاثر افراد کو بیڈز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کا انتقال کر جانا انتہائی تشویش ناک ہے۔

FOLLOW US