Tuesday January 21, 2025

لاہور سمیت کون کون سے شہروں میں شدید بارش ہونے والی ہے؟محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھارپیشگوئی کردی

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش برسانے والا شمال مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم پنجاب میں داخل ہوگیا جس کے بعد منگل کی شب کو پنجاب کے کئی شہروں میں گرچ چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ بارش اور ہوائیں چلنے کے باعث شہروں کا موسم ٹھنڈا ہوگیا۔پنجاب کے علاوہ سندھ اور بلوچستان کے بھی کچھ علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی، جبکہ ملک کے شمالی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

گلگت بلتستان کے کچھ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ شمال مغربی ہوائوں کے سلسلے کے باعث باعث آنے والے دنوں میں لاہور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں سال کے 3 ماہ کے دوران ہونے والی بارشوں کے حوالے سے بھی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری تا مارچ کے 3 ماہ کے دوران بارشیں معمول سے 46 فیصد کم ہوئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں موسم سرما کی بارشیں انتہائی کم ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق ان 3 ماہ کے دوران سندھ میں 76 اور بلوچستان میں 77 فیصد بارشیں کم ہوئی ہیں۔

FOLLOW US