Friday January 24, 2025

اپوزیشن کے بیانات پر جوابات کی بجائے حکومتی کارکردگی اجاگر کریں، آئندہ اڑھائی سالوں میں کارکردگی دکھانی ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روک دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بیانات پر جوابات کی بجائے حکومتی کارکردگی اجاگر کریں، حکومتی ارکان اپنی کارکردگی پر توجہ دیں اور رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کے اقدمات کریں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ فواد چودھری، شبلی فراز، فیصل واوڈا، حماد اظہر اور یوسف بیگ مرزا نے شرکت کی، اجلاس میں سیاسی ، معاشی اور کورونا کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں وزیر خزانہ حماد اظہر نے اجلاس کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔ شہزاد اکبر نے بنیادی اشیائے خورونوش سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی۔ حکومت بنیادی اشیا سے متعلق قانون سازی کر رہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اڑھائی سالہ حکومتی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے۔ مصنوعی منہگائی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ چینی کی قیمت طے کردی ہے، چینی، آٹا اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو رمضان میں آٹا، چینی اور دیگر اشیاء سستی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے رمضان میں بھرپور ریلیف دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی سستے داموں یقینی بنائی جائے گی۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے بیانات پر جوابات کی بجائے حکومتی کارکردگی اجاگر کریں، حکومتی ارکان اپنی کارکردگی پر توجہ دیں اور رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کے اقدمات کریں۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے رمضان میں بھرپور ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔ کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی سستے داموں یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو رمضان میں آٹا، چینی اور دیگر اشیاء سستی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

FOLLOW US