Friday January 24, 2025

نواز شریف صاحب خداکا واسطہ ہے، کچھ وقت کے لیے خاموش ہو جائیں، طاقتور لوگو ں پر تنقید سے سارا پریشر ہم پر آ جاتا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد : نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار طاہر ملک نے نواز شریف کی خاموشی کی وجہ بتا دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی طاہر ملک نے انکشاف کیا کہ ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے نواز شریف اور مریم نواز سے خاموش رہنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینئر صحافی طاہر ملک نے بتایا کہ خواجہ آصف نے نواز شریف اور مریم نواز سے کہا ہے کہ خدا کا واسطہ ہے طاقت لوگوں کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں، سارا پریشر ہم پر آ جاتا ہے۔

انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کے ساتھ ساتھ رانا تنویر کابھی نام لیا۔ طاہر ملک نے انکشاف کیاکہ نواز شریف اور مریم سے خاموشی اختیار کرنے کا مطالبہ کرنے والوں میں خواجہ آصف کے ساتھ رانا تنویر بھی شامل ہیں۔ طاہر ملک نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خواجہ آصف نے نواز شریف کو خاموش رہنے کی وجہ بھی بتائی ہے، خواجہ آصف نے نواز شریف کو کہا ہے کہ آپ کی طاقتور لوگوں پر تنقید سے سارا پریشر ہم لوگوں پر آ جاتا ہے اور عمران خان پرڈیلیور کرنے کا پریشر کم ہو جاتا ہے ۔ طاہر ملک نے بتایا کہ خواجہ آصف نے نواز شریف کو یہ بھی کہا ہے کہ آپ کی طاقتور لوگوں پر تنقید کا فائدہ شہباز شریف کو بھی ہو گا۔ واضح رہے کہ نواز شریف نے ملک سے باہر علاج کی غرض سے برطانیہ جانے کے بعد اسٹیبلشمنٹ پر شدید الفاظ میں تنقید شروع کردی تھی، جبکہ شہبازشریف نے آر یا پارکی سیاست کرنے سے پرہیز کیا۔ نواز شریف کی طاقتور لوگوں پر تنقید کی وجہ سے ادارے بیک فٹ پر بھی گئے تھے۔ تاہم اب گزشتہ چند دنوں سے نواز شریف نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، جس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے ۔

FOLLOW US