گلگت : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا صوبہ بننے جارہا ہے۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنائے جانے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سی پیک کے تحت دیامر بھاشا ڈیم بنایا جارہا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث پاک چین بارڈر کھولنے میں دیر ہورہی ہے۔انہوںنے کہاکہ چین سے جو بھی سیاح پاکستان آئے، اٴْن کو ویزا جاری ہوگا، ہم تو تمام ممالک کے لیے ای۔ویزا لارہے ہیں۔