لاہور : کامران لاشاری پنجاب کے اہم محکمہ کے افسران میں سے ہیں جن کا واسطہ ٹورازم کرنے والے سبھی لوگوں سے ہوتا ہےاور اتنے بڑے عہدے پر براجمان شخصیت سے عمومی طور پر یہی امید کی جاتی ہے کہ وہ انتہائی سنجیدہ ہوں گے مگر کامران لاشاری کی دو ویڈیوز منظر عام پر ایسی آ چکی ہیں کہ جن سے ان کی سنجیدگی کا بخوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ لاہور شہر کی خوبصورتی اور اس کی تاریخ کو تازہ رکھنے کیلئے والڈ سٹی اتھارٹی لاہور اپنی خدمات کافی ذمہ داری سے سرانجام دے رہی ہے۔
اس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری ہیں جو کافی عرصہ سے اس ادارے کے ساتھ منسلک ہیں۔ والڈ سٹی کو اولڈ سٹی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ شہر والڈ سٹی کے مغربی نصف حصے میں 1000 عیسوی کے قریب قائم ہوا تھا، جسے قرون وسطیٰ کے دور میں ایک کیچڑ کی دیوار نے مضبوط کیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری ہیں جو 2012 سے اس ادارے کے ساتھ منسلک ہیں۔ حال ہی میں کامران لاشاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ شادی کی اس تقریب میں ڈی جی والڈ سٹی انڈین گانے پر رقص کر رہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کامران لاشاری کو لوگوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ، اداکار شان اور گلوکار علی ظفرکے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں جبکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری تالیاں بجارہے ہیں۔ مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ کہا گیا کہ یہ جگہ مسجد وزیر خان کا احاطہ ہے لیکن یہ ویڈیو مسجد کے داخلی دروازے سے باہر کی ہے۔ جبکہ اب وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی فنکشن میں ہیں جہاں بے پرواہ ہو کر کسی خاتون کے ساتھ ٹھمکے لگائے جا رہے ہیں۔ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے لوگوں نے کامران لاشاری کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔