Friday November 29, 2024

سوشل میڈیا پر خود سے منسوب مہنگی گاڑی کی تصویر، مولانا طارق کا جمیل کا ردِعمل آ گیا

لاہور: معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب گاڑی کی وائرل تصاویر پر رد عمل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک گاڑی کی تصویر بہت زیادہ وائرل ہے۔گاڑی کو مولانا طارق جمیل کے نام سے منسوب کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا جس پر بعض لوگوں کی جانب سے منفی تبصرے بھی کیے گئے۔ بعض صارفین نے کہا کہ مولانا طارق جمیل دوسروں کو سادگی کا درس دیتے ہیں لیکن خود اتنی مہنگی گاڑیوں میں گھومتے ہیں۔اسی طرح کچھ لوگوں نے مولانا طارق جمیل کی حمایت میں بیان دیا تھا

تاہم اب اس معاملے پر ان کا اپنا ردعمل بھی سامنے آ چکا ہے۔مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک تصویر مجھ سے منسوب کر کے پھیلائی جا رہی ہے جبکہ درحقیقت اس سے میرا کوئی تعلق نہیں اور یہ بالکل بے بنیاد ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ﷲ تعالیٰ ہم سب کی حق اور سچ کی طرف رہنمائی فرمائے اور ہمیں جھوٹ پھیلانے سے محفوظ رکھے!

FOLLOW US