Thursday May 2, 2024

بجلی کا ایٹم بم گرانے کے بعد سوئی گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری

اسلام آباد : حکومت نے بجلی کے بعد سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیار بھی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی سے پسی عوام پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری کے بعد اب سوئی گیس کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ سوئی کمپنیوں نے اوگرا سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کر دی، کمپنیوں کی جانب سے یکم جولائی سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ بجلی کے بعد اب گیس بھی مہنگی ہو گی، سوئی کمپنیوں نے اوگرا سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کر دی یکم جولائی سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سوئی ناردرن کی طرف سے گیس کی قیمت میں 857روپے40پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی گئی ہے، سوئی سدرن نے 109روپے 78پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ لیا۔ سوئی ناردرن نے مجموعی طور پر 325ارب روپے کا ریونیو شارٹ فال ظاہر کیا ہے۔ سوئی ناردرن نے گھریلو صارفین کو فراہم کی گئی ایل این جی مد میں 27ارب 94کروڑ روپے اضافہ مانگا ہے ۔ سوئی سدرن نے 16ارب 71کروڑ روپے ایل این جی سروس کی مد میں مانگے ہیں۔ متاترہ عوام اور صارفین ان درخواستوں سے متعلق چودہ روز میں اپنی رائے اوگرا کو جمع کرا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے صدارتی آرڈیننس کی منظوری دی تھی، جس کے بعد عوام پر اربوں روپے کا مزید بوجھ ڈالا جائے گا۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں ٹرانسپورٹ کے کرائیوں میں بھی اضافہ ہو گا ، جس سے اشیاضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔ حکومت کی جانب سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی اہم اقدام نہیں اُٹھایا جا رہا، جبکہ آئی ایم ایف کی ہر شرط کو قبول کر کے اُس پر عمل پیرا ہوا جا رہا ہے، عوام نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔

FOLLOW US